نيچے ناصره گاوں کے تصاوير سے لطف اندوز ہوجائیں اور ديکھيں جہاں خداوند يسوع مسيح بڑے ہوئے
نيچے بيت الحم شهر کی کچھ تصاوير سے لطف اندوز ہوکر برکت پائيں
مريمؔ اِليشبعَ سے مُلاقات کرتی ہے
جبرئيل کا کنواری مريم کے لئے خدا کا پيغام: يسُوع کی پَيدايش کی بشارت
يسعيا نبی کی پيشگوئی خداوند يسُوع کی تَجَسُّم اور مُقام کے بارے ميں
جبرئيل کا مريم کو پيغام دينے کے کچھ ہی دنوں کے بعد، بی بی مريم کی خدمت شروع ہوئی: اُن ہی دِنوں مريمؔ اُٹھی اور جلدی سے پہاڑی مُلک ميں يہُوداؔہ کے ایک شہر کو گئی اور زکرؔياہ کے گھر میں داخِل ہو کر اِليشِبَع کو سلام کِيا اور جُونہی اِليشِبَع نے مريمؔ کا سلام سُنا تو اَيسا ہُؤا کہ بچّہ اُس کے رَحِم میں اُچھل پڑا… اس کلپ کو ديکھيں اور سنيں اس قصۀ بابرکت کو جو اسی شہر، يعنی “عين کريم” ميں رکارڈ ہوئی ہے
مسيح کے نَقشِ قَدم پر. اس سلسلے کی ابتداء ہم شہر ناصره سے کرينگے جہاں خداۓ تعالٰی نے جبرئيل کو بهيجا تاکه کنواری مريم کو نجات بشر کے آمد کی خوشخبری دے. عهد عتيق (پرانا عهدنامه) ميں جتنے انبيا نے مسيح کی آمد کے بارے ميں جو پيشينگوئی کيں، يه ان نبوتوں کی تکميل کا پہلا حصه ہے. آمين
خُداوند يسوع مسيح کی سب سے اہم پيشينگوئيوں ميں سے ايک يسعياہ نبی نے بيان کی ہے۔
يسعياہ سات باب ميں ہم پڑھتے ہيں کہ وہ کنواری سے پيدا ہو گا اور يسعياہ نو باب ميں ہم اس کے ابدی وجود اور مقام کے بارے ميں پڑھتے ہیں۔ اس نبوت کے بارے ميں مزيد جاننے کے لئے براہ کرم اس اہم کلپ کو ديکھيں اور سنيں جو کہ ايک پہاڑی پر ريکارڈ کيا گيا ہے جس ميں آپ ناصره شہر کو اوپر سے ديکھ سکتے ہیں