وہ اِس بِھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بَیٹھ گیا تو اُس کے شاگِرد اُس کے پاس آئے۔ اور وہ اپنی زُبان کھول کر اُن کو یُوں تعلِیم دینے لگا۔
اس صفحہ کے ذریعے آپ پہاڑی وعظ سن سکیں گے جہاں یہ سب کچھ ۲۰۰۰ سال پہلے ہوا تھا۔ جسے ہم متی کی انجيل ۵ ، ۶ اور ۷ ابواب ميں مطالعه کر سکتے ہیں۔ براہ کرم ہر کلپ کو براؤز کریں اور کلام کو بغورسنیں اور برکت پائیں۔ ان میں سے ۵ ویڈیوز تفصیل سے ہیں جبکہ دیگر مختصر اقتباسات۔
وہ اِس بِھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بَیٹھ گیا تو اُس کے شاگِرد اُس کے پاس آئے۔ اور وہ اپنی زُبان کھول کر اُن کو یُوں تعلِیم دینے لگا۔
مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب، غمگین، حلِیم، راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے، رحم دِل، پاک دِل، صُلح کراتے اور راست بازی کے سبب سے ستائے گئے ہیں کيونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔ وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔
بائیں سے دائیں ان تينو کلپس کو ميں نے فارسی (دری) زباں ميں اپنے پہلے سفر ميں رکارڈ کی اور بعد ازاں انکو اردو ميں اپنی ہی آواز ميں ڈب کی ہے تاکه آپ ہر طرح سے خدا کا کلام اسی مقام سے سنيں اور برکت پائیں۔ ميری دعا ہے که خداوند آپکے دلوں چھوئے اور آپ خداوند کی سلامتی کو پائیں۔
پہاڑی وعظ کے پہاڑ کے دامن ميں “چرچ آف گاڈ یادگار” ايک ايسی مثال جو ہمارے خداوند کی تعليمات کے عين مطابق ہے۔
نيچے اس ويڈيو ميں آپ جان پائینگے که کيونکر، کيوں اور کيسے؟
آسمان کی بادشاہی
اس کلپ ميں آپ اس خوبصورت وادی کو اوپر سے نيچے اترتے اور خدا کا کلام سنتے ديکھ سکتے ہيں۔ زرا سوچیں که خداوند اپنے شاگردوں اور سينکڑوں لوگ اسی وادی ميں بيٹھے اور مولائے کائنات سے ہی مستقيماً کلام سنتے تھے۔ مگر خداوند نے فرمايا: مُبارک وہ ہیں جو بغَیر دیکھے اِیمان لائے۔
آسمان کی بادشاہی زمين پر انسانوں کے دلوں سے شروع ہوتی ہے
نيچے کلِپس ميں بائیں سے دائیں آپ خُداوند يسُوع مسيح کے پہاڑی وعظ کے ہر حِصے کو وہیں سے جہاں پر انہوں نے اپنی زُبان کھول کر لوگوں کو یُوں تعلِیم دینے لگا۔
حقِیقی مُبارک حالی
مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیں … کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
نمک اور نُور
تُم زمِین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چِیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ …
تَورَیت کے بارے میں تعلیِم
یہ نہ سمجھو کہ مَیں تَورَیت یا نبِیوں کی کِتابوں کو منسُوخ کرنے آیا ہُوں۔ منسُوخ کرنے نہیں بلکہ پُورا کرنے آیا ہُوں۔ …
غُصہ کے بارے میں تعلیِم
تُم سُن چُکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا کہ خُون نہ کرنا اور جو کوئی خُون کرے گا وہ عدالت کی سزا کے لائِق ہو گا۔
زِنا اور طلاق کے بارے میں تعلیِم
تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ زِنا نہ کرنا۔ …
قَسموں کے بارے میں تعلِیم
پِھر تُم سُن چُکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا کہ جُھوٹی قَسم نہ کھانا بلکہ اپنی قَسمیں خُداوند کے لِئے پُوری کرنا۔
اِنتقام کے بارے میں تعلِیم
تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔
دشمنوں سے محبت مشکل مگر حکم الٰہی
لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو.
دُشمنوں سے مُحبّت
تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ اپنے پڑوسی سے مُحبّت رکھ اور اپنے دُشمن سے عداوت۔
خَیرات کے بارے میں تعلیِم
پس جب تُو خَیرات کرے تو اپنے آگے نرسِنگا نہ بجوا جَیسا رِیاکار عِبادت خانوں اور کُوچوں میں کرتے ہیں
پس جب تُو خَیرات کرے
تو اپنے آگے نرسِنگا نہ بجوا جَیسا رِیاکار عِبادت خانوں اور کُوچوں میں کرتے ہیں تاکہ لوگ اُن کی بڑائی کریں۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔
دُعا کے بارے میں تعلِیم
اور جب تُم دُعا کرو تو رِیاکاروں کی مانِند نہ بنو کیونکہ وہ عِبادت خانوں میں اور بازاروں کے موڑوں پر کھڑے ہو کر دُعا کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ لوگ اُن کو دیکھیں۔
روزہ کے بارے میں تعلیِم
اور جب تُم روزہ رکھّو تو رِیاکاروں کی طرح اپنی صُورت اُداس نہ بناؤ کیونکہ وہ اپنا مُنہ بِگاڑتے ہیں تاکہ لوگ اُن کو روزہ دار جانیں۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔
حقیقی روزے کا مفہوم اور مذہبی زبردستی
بلکہ جب تُو روزہ رکھّے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور مُنہ دھو۔ 18تاکہ آدمی نہیں بلکہ تیرا باپ جو پوشِیدگی میں ہے تُجھے روزہ دار جانے۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔
بدن کا چراغ
بدن کا چراغ آنکھ ہے۔ پس اگر تیری آنکھ درُست ہو تو تیرا سارا بدن رَوشن ہو گا۔ اور اگر تیری آنکھ خراب ہو تو تیرا سارا بدن تارِیک ہو گا۔
خُدا اور اَملاک اور ہماری فکرمندی
کوئی آدمی دو مالِکوں کی خِدمت نہیں کر سکتا کیونکہ یا تو ایک سے عداوت رکھّے گا اور دُوسرے سے مُحبّت۔ یا ایک سے مِلا رہے گا اور دُوسرے کو ناچِیز جانے گا۔ تُم خُدا اور دَولت دونوں کی خِدمت نہیں کر سکتے۔
دُوسروں کی عَیب جوئی
عَیب جوئی نہ کرو کہ تُمہاری بھی عَیب جوئی نہ کی جائے۔ 2کیونکہ جِس طرح تُم عَیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عَیب جوئی کی جائے گی اور جِس پَیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا۔
مانگو۔ ڈھُونڈو۔ کھٹکھٹاؤ
تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔
دَرخت اور اُس کا پَھل
جُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔ اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کو پہچان لو گے۔ کیا جھاڑِیوں سے انگُور یا اُونٹ کٹاروں سے انجِیر توڑتے ہیں؟
مَیں تُمہیں نہیں جانتا
جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند! کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہو گا مگر وُہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔
دو گھر بنانے والے اور يسُوع کا اِختيار
تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔
قرون حطين کے کچھ يادگار تصاوير Karnei Hittin קרני חיטין