یِسُوعؔ کا بپتِسمہ، روزه اور آزمايش

اُس وقت یِسُوعؔ گلِیل سے یَردن کے کنارے یُوحنّا کے پاس اُس سے بپتِسمہ لینے آیا۔

بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔

یُوحنّا بپتسِمہ دینے والے کی مُنادی

اُن دِنوں میں یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا آیا اور یہُودیہ کے بیابان میں یہ مُنادی کرنے لگا کہ تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔ یہ وُہی ہے جِس کا ذکر یسعیاہ نبی کی معرفت یُوں ہُؤا کہ
بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ
خُداوند کی راہ تیّار کرو۔
اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔

دريائے يردن، اريحا اور گرد و نواح کی تصويری سير

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

یِسُوع کا بپتسِمہ دريائے يردن ميں

اور یِسُوعؔ بپتِسمہ لے کر فی الفَور پانی کے پاس سے اُوپر گیا اور دیکھو اُس کے لِئے آسمان کُھل گیا اور اُس نے خُدا کے رُوح کو کبُوتر کی مانِند اُترتے اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔ اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے مَیں خُوش ہُوں۔

 لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عِبادت کر۔

یِسُوع کی آزمایش

جب خداوند یِسُوع دريائےيردن ميں بپتسِمہ ليا، اسکے فوراً بعد وه جنگلات ميں لے جايا گيا تاکہ اِبلِیس سے آزمایا جائے۔ يه جگه اب ۲۰۰۰ سال بعد ايک گنجان آبادی يريحو کے پہاڑيوں ميں واقع ہے. اس ويڈيو ميں آپ اس بارے ميں ان مقامات کو ديکھ پائينگے اور خدا کے کلام سے برکت پائينگے۔