داود، خُداوند کے دِل کے مُطابِق ايک بنده

خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔

زبُور شريف ۲۳باب ۱ آيت

داوُد، ايک چرواها، موسيقار، شاعِر، گلُوکار، بادشاه اور خُدا کے دِل پَسَند بَنده

داوُد اور جوليت (گولايتھ)

داوُد ايک حقير سمجھا جانے والا چوپان تھا. يہاں تک که انکے والد نے بھی اُنہيں اُس وقت نظرانداز کيا جب سموئيل نبی خُداوند کی طرف سے انکے گھر آئے تاکه داوُد کو اسرائيل پر بادشاه بننے کے لئے مَسح کرے. اِس ويڈيو ميں ہم داوُد کی اِبتدائی داستان کے بارے ميں وہيں سے سنيں گے جہاں تاريخ رقم ہُوئی۔

داؤُد کا فتح کا گِیت

اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔
خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔
زبُور شريف ۱۸

خُداوند میرا چَوپان ہے

عين جدی، جہاں داود ساول بادشاه سے چھپتے تھے مگر و خُداوند کے وقت کا مُنتظر ہوکر خُدا روح کے وسيله سے وہ اشعار لِکھے او اُن ميں سے ايک زبُور شريف تيئسواں باب ہے۔ اس ويڈيو ميں آپ اس کی تفصيل وہيں سے سُن کر برکت پائيں۔

خُداوند یِسُوعؔ مسِیح نے فرمايا:

تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ اپنے پڑوسی سے مُحبّت رکھ اور اپنے دُشمن سے عداوت۔ لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو۔

مدد کے لِئے اِلتجا

زبُور ۵۷ کو خُداوند نے داوُد کے قلم اور گلو سے اس وقت الہام بخشے جب وه اپنے دُشمنو، خصُوصاً ساول بادشاه سے عدُلاّؔم اور عين جدي کے مغاروں میں بھاگ آیے. ايک بے حکمت بادشاه کی خُودپرستی کے سبب لوگ بھی کنگال اور قرض دار اور سب دِل کے دُکھی داوُد کے پاس جمع ہُوئے اور وہ اُن کا سردار بنا اور اُس کے ساتھ قرِیباً چار سَو آدمی ہو گئے۔

دُشمنوں سے مُحَبَّت

جب داوُد ساؤُل کی بد دِلی بَخالت اور آزار رسانی کے سبب عدُلاّؔم کے مغارے میں بھاگے تو ساؤُل کو خبر مِلی کہ داؤُد عَین جدی کے بیابان میں ہےتو انہوں نے سرائیلِیوں میں سے تِین ہزار چِیدہ مَرد لے کر جنگلی بکروں کی چٹانوں پر داؤُد اور اُس کے لوگوں کی تلاش میں چلا۔ مگر داود جو مردِ خُدا تھے، اس نے ساؤُل کی جان بخشی کی.
اس ويڈيو ميں آپ کلام کی روشنی ميں اُسی جائے وقوعه کی داستاں سنيں۔

عدُلاّؔم اور وادی ايلاه کے کچھ يادگار تصاوير

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

داؤُد کا مشکِیل جب وہ غار میں تھا
مدد کے لِئے مُناجات

مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔
مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔
مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔

داؤد اور عين جدی کے مغارات

ایک قوم جسے داؤد نے بچایا، انہوں نے اُسے دھوکہ دیا۔
مگر داؤد نے خُداوند پر اِتَّکا کی. داؤد کے ساتھ کئی لوگوں نے بے وفائی کی مگر داؤد تا آخرِ دَم خُداوند کا فَضل اپنی زِندگی سے عملی طور پر دِکھايا۔

داود نبی کی زندگی اور مزامير پر مبنی مزيد ويڈيوز اس صفحہ ميں اضافه ہونگے۔