جب یِسُوع گلِیل میں آیا تو گلِیلِیوں نے اُسے قبُول کِیا۔

نبی اپنے وطن میں عِزّت نہیں پاتا۔

پِھر اُن دو دِنوں کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو کر گلِیل کو گیا۔ کیونکہ یِسُوعؔ نے خُود گواہی دی کہ نبی اپنے وطن میں عِزّت نہیں پاتا۔ پس جب وہ گلِیل میں آیا تو گلِیلِیوں نے اُسے قبُول کِیا۔ اِس لِئے کہ جِتنے کام اُس نے یروشلِیم میں عِید کے وقت کِئے تھے اُنہوں نے اُن کو دیکھا تھا کیونکہ وہ بھی عِید میں گئے تھے۔

خداوند یِسُوعؔ قانای گليل ميں۔ يہ ويڈيو ۳۶۰ ميں ہے

يہ ويڈيو ۳۶۰ ميں بنی ہے اور آپ ہر حصے کو اپنی موبائیل يعنی آئی فون يا اینڈرائیڈ فون پر گھوم کر يا انگلی کی مد د سے گھماکر ہر طرف سے ديکھ سکيں گے۔

یِسُوعؔ نے اُس سے کہا جا تیرا بیٹا جِیتا ہے۔

خُداوند يسُوع نے جليل سے اپنی تعليم اور معجزے شروع کی. گليل ميں دو بار دو رومی عهديداروں کے (ايک بار بيٹا اور دسری بار خادم) کو شفا کی برکت دی. اس ويڈيو ميں آپ ان ميں سے پہلے معجزے کے بارے ميں قانای گليل سے سن پائینگے جس کا ذکر يوحنا کی انجيل اسکے ۴ باب ميں ے۔ يه شاهی ملازم کے بيٹےکو شفا دينے کا واقعه ہے۔

ایک بدرُوح گرفتہ آدمی کو شفا

پِھر وہ کفرنحُوم میں داخِل ہُوئے اور وہ فی الفَور سبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا کر تعلِیم دینے لگا۔ اور لوگ اُس کی تعلِیم سے حَیران ہُوئے کیونکہ وہ اُن کو فقِیہوں کی طرح نہیں بلکہ صاحبِ اِختیار کی طرح تعلِیم دیتا تھا۔ اور فی الفَور اُن کے عِبادت خانہ میں ایک شخص مِلا جِس میں ناپاک رُوح تھی۔ وہ یُوں کہہ کر چِلاّیا۔ کہ اَے یِسُوعؔ ناصری! ہمیں تُجھ سے کیا کام؟ کیا تُو ہم کو ہلاک کرنے آیا ہے؟ مَیں تُجھے جانتا ہُوں کہ تُو کَون ہے۔ خُدا کا قدُّوس ہے۔

گليل کی جھیل اور گِردونواح

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

sea of galilee

یِسُوع پہلے شاگِردوں کو بُلاتا ہے

جب خُداوند یِسُوعؔ شمعُوؔن پطرس پر اپنی الوهيت ظاهر فرماتے ہیں تو نتيجہ يوں ہے کہ پطرس دفعتاً اپنے گناه کو احساس کرتا ہے۔
شمعُوؔن پطرس یہ دیکھ کر یِسُوعؔ کے پاؤں میں گِرا اور کہا اَے خُداوند! میرے پاس سے چلا جا کیونکہ مَیں گُنہگار آدمی ہُوں۔
پطرس، ان کے بھائی اندرياس، زبدی کے بيٹے يوحنا اور يعقوب سب کچھ چھوڑکر خُداوند یِسُوعؔ مسيح کے پيچھے چل ديتے ہیں۔

کفار ناخوم، يسوع کا شهر

کتابمقدس ميں ہم پڑھتے ہيں که خداوند يسوع مسيح جب اپنے شہر ناصره ميں رد ہوئے تو وہ گليل کے گردونواح ميں آئے اور انہوں نے خداوند کا استقبال کيا. اس ويڈيو ميں آپ اس عتيقه شہر کو ديکھ پائيں گے۔

یِسُوع رُومی صُوبہ دار کے نَوکر کو شِفا دیتا ہے

جب ايک رومی صوبيدار نے خداوند سے کہا که ميں اس لايق نہيں که آپ ميرےچھت کے نيچے آئیں تو کلام ميں ہم پڑهتے ہيں:
یِسُوعؔ نے یہ سُن کر تعجُّب کِیا اور پِیچھے آنے والوں سے کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ مَیں نے اِسرائیل میں بھی اَیسا اِیمان نہیں پایا۔ اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ بُہتیرے پُورب اور پچّھم سے آ کر ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کے ساتھ آسمان کی بادشاہی کی ضِیافت میں شرِیک ہوں گے۔ اس ويڈيو پيغام کو وہيں سے سنيں جہاں خداوند نے يه عظيم معجزه کيا۔