یِسُوعؔ نے جواب میں اُس سے کہا مَیں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تک کوئی نئے سِرے سے پَیدا نہ ہو وہ خُدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔

آغازِ خِدمَت

خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔ 

‌يرمياه نبی ۳۱ باب ۳ آيت

جو لوگ اندھیرے میں بَیٹھے تھے اُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھی

جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔

خداوند يسُوع مسيح نےگليل سے اپنی خِدمت کا آغاز کيا.
ان کےمعجزوں ميں سب سے پہلا معجزه قانای گليل کےايک شادی میں انہوں نے پانی کو مَے میں تبديل کيا.
اس ويڈيو ميں آپ اسی گهر سے خُدا کا کلام سنيں گے جہاں يہ تاريخ رقم ہوئی.

ابدی زندگی

اور جِس طرح مُوسیٰ نے سانپ کو بیابان میں اُونچے پر چڑھایا اُسی طرح ضرُور ہے کہ اِبنِ آدمؔ بھی اُونچے پر چڑھایا جائے۔ تاکہ جو کوئی اِیمان لائے اُس میں ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لِئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لِئے کہ دُنیا اُس کے وسِیلہ سے نجات پائے۔

نِیکُدِیمُس اندھيرے ميں خداوند یِسُوع سے ملنے آتا ہے۔

فریسیوں میں سے ایک شخص نِیکُدِیمُس نام یہُودِیوں کا ایک سردار تھا۔ اُس نے رات کو یِسُوعؔ کے پاس آ کر اُس سے کہا اَے ربیّ ہم جانتے ہیں کہ تُو خُدا کی طرف سے اُستاد ہو کر آیا ہے کیونکہ جو مُعجِزے تُو دِکھاتا ہے کوئی شخص نہیں دِکھا سکتا جب تک خُدا اُس کے ساتھ نہ ہو۔

کوه معبد اور ديوارِ گريه زاری، کفار قانا اور سامريہ کے تصاوير

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

زِندگی کا پانی

پِھر جب خُداوند کو معلُوم ہُؤا کہ فرِیسِیوں نے سُنا ہے کہ یِسُوعؔ یُوحنّا سے زِیادہ شاگِرد کرتا اور بپتِسمہ دیتا ہے۔ (گو یِسُوعؔ آپ نہیں بلکہ اُس کے شاگِرد بپتِسمہ دیتے تھے)۔ تو وہ یہُودیہ کو چھوڑ کر پِھر گلِیل کو چلا گیا۔ اور اُس کو سامرؔیہ سے ہو کر جانا ضرُور تھا۔ ان آيات کو ہم يوحنا کی انجيل اس کے ۴ باب ميں پڑھتے ہیں جہاں خداوند کی ملاقات ايک سامری عورت سے ہوتی ہے. اس بہت ہی اہم پيغام کو اس ويڈيو ميں سنيں جہاں يہ سب واقع ہوا۔

آج یہ نوِشتہ تُمہارے سامنے پُورا ہُؤا۔

خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔

بپتسمه اور آزمايش کے بعد خداوند يسوع مسيح، قانای گليل، سامريه اور يروشليم ميں سفر کرتے ہوئے ناصره لوٹے جہاں انکی پرورش ہوئی. اس ويڈيو ميں آپ ناصره شہر میں اس عبادتخانه سے خدا کا کلام سنيں جہاں خداوند نے فرمايا: خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو خُوشخبری دینے کے لِئے مَسح کِیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدِیوں کو رِہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناوُں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔ اور خُداوند کے سالِ مقبُول کی مُنادی کرُوں۔ پِھر وہ کِتاب بند کر کے اور خادِم کو واپس دے کر بَیٹھ گیا اور جِتنے عِبادت خانہ میں تھے سب کی آنکھیں اُس پر لگی تِھیں۔ وہ اُن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوِشتہ تُمہارے سامنے پُورا ہُؤا۔

یِسُوع ناصرت میں ردّ کِیا جاتا ہے

ناصره کے عبادخانے ميں جب خداوند نے اپنے بارے یسعیاہ نبی کی کِتاب ميں سے اقتباس کر انہوں نے نبوت کی تکميل کی بات کی تو لوگوں کو اس تعليم پر حيرت اور غصه آيا. يہ انکی مذهبی بخالت کی نشاندهی تھی. اور کلام ميں پڑھتے ہیں که: جِتنے عِبادت خانہ میں تھے اِن باتوں کو سُنتے ہی قہر سے بھر گئے۔ اور اُٹھ کر اُس کو شہر سے باہر نِکالا اور اُس پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے جِس پر اُن کا شہر آباد تھا تاکہ اُسے سر کے بل گِرا دیں۔ مگر وہ اُن کے بِیچ میں سے نِکل کر چلا گیا۔
اس ويڈيو ميں اسی پہاڑ کی چوٹی سے خدا کا کلام سنيں۔