ابرہامؔ نے کہا اَے میرے بیٹے خُدا آپ ہی اپنے واسطے سوختنی قُربانی کے لِئے برّہ مُہیّا کر لے گا۔ سو وہ دونوں آگے چلتے گئے۔

ابرہامؔ ، ايک معجزانه عکس اور زندگی

اِیمان ہی سے ابرہامؔ نے آزمایش کے وقت اِضحاق کو نذر گُذرانا اور جِس نے وعدوں کو سچ مان لِیا تھا وہ اُس اِکلَوتے کو نذر کرنے لگا۔ جِس کی بابت یہ کہا گیا تھا کہ اِضحاقؔ ہی سے تیری نسل کہلائے گی۔ کیونکہ وہ سمجھا کہ خُدا مُردوں میں سے جِلانے پر بھی قادِر ہے چُنانچہ اُن ہی میں سے تمثِیل کے طَور پر وہ اُسے پِھر مِلا۔

عِبرانیوں کے نام رساله ۱۱باب ۱۷ سے ۱۹

تب ابرہامؔ نے بیرسبعؔ میں جھاؤ کا ایک درخت لگایا اور وہاں اُس نے خُداوند سے جو ابدی خُدا ہے دُعا کی۔ 

صدوم اور عموره (غموره) کا سفر

اِس ويڈيو ميں آپ قهر اور رحمتِ خُدا کی اس علاقے کو ديکھ پائنگے جهاں لگبھگ چار ہزار سال پهلے خُداوند نے صدُوم اور عمُوره پر آگ برسائے.
اس ويڈيو کا کُچھ حِصَّه آپ ۳۶۰ ميں ديکھ سکتے ہیں۔

ابرہامؔ سدُومؔ کے لِئے خُداوند کے حُضُوراِلتجا کرتا ہے

کتابمقدس پيدايش ۱۸ باب ميں ہم ابراهام کے قلب اور ترحم کو ہم انسانوں کے لئے پڑھتے ہیں جب و سدُومؔ کے لِئے خُداوند کے حُضُوراِلتجا کرتا ہے۔ صدوم اور عموره کے گناه اتنے عميق تھے که نے ان کو تباه کيا مگر خُداوند پھِر لُوط کے گھرانے کو ايک اور موقع ديتا ہے مگر مال دُنيا لُوط کی بيوی پر بھاری پڑتی ہے.

ابرہامؔ اور ابی مَلِکؔ میں مُعاہدہ

خُدا نے اِنسان کو ضمير کا خزانه عطأ کی ہے۔ چاہے آپ خُدا کو جانتے ہیں يا نہیں ضمير کی پُکار ہمیشہ ہماری کُمک کرتی ہے۔ ہم انسانوں سے صلح کرسکتے ہیں مگر انسانی تاريخ اس کی گواه ہے که ہم ہميشه کامياب نہیں ہوتے ليکن اگر ہماری نيت خُداوند کی خُوشنودی ہو تو ايسا ہی ايک مُعاہدہ ابرہامؔ اور ابی مَلِکؔ کی ہے۔ اس ويڈيو کو ديکھیں۔

بیرسبعؔ اور کوه معبد کی يادگار تصاوير

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

جب خُداوند نے اپنے عزيز ترين بندے کو آزمايا

کِتاب مُقدَّس، پيدايش کی کِتاب اُسکے ۲۲ باب ميں ہم ابراہام کے محکم ايمان کے بارے ميں پڑھتے ہیں که جب خُداوند نے اپنے عزيزترين دوست اور بندے کو آزمايا. يہ اضحاق کی قرُبانی کی کهانی ہے۔ اِس ويڈيو کو ديکھیں اور اِس میں آپکو اصلی اور من گھِڑت کهانی کی معلُومات حاصل ہوگی۔

یہوواؔہ یِرئ יְהוָה יִרְאֶה Yahweh-Yireh

ايک مسلمان کی حيثيت سے قران ميں، ميں نے مطالعه کيا تھا که الله نے ابراهيم کو حکم ديا تھا:
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
دس برس تحقيق اور مسيح یسُوع ميں نجات پانے کے بعد ميرا سامنا سچائی سے ہوئی تو تب ميں سمجھا که جس طرح قران اس لڑکے کے نام کے بارے ميں ساکت ہے وہی تاريخی طور پر واضح اضحاق تھے نه که اسماعيل. ميرے دليل اس ويڈيو ميں اور اسکے پهلے والے ويڈيو میں غور فرمائیں۔