اَے ساؤُل اَے ساؤُؔل! تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟

ساؤُل کی زندگی، یِسُوعؔ کو ستانے سے
یِسُوعؔ کے لئے ستاۓ جانے تک کا سفر

یہ بات سچ اور ہر طرح سے قبُول کرنے کے لائِق ہے کہ مسِیح یِسُوعؔ گُنہگاروں کو نجات دینے کے لِئے دُنیا میں آیا جِن میں سب سے بڑا مَیں ہُوں۔
تِیمُتِھیُس کے نام پهلا خط

جب وہ سفر کرتے کرتے دمِشق کے نزدِیک پُہنچا تو اَیسا ہُؤا کہ یکایک آسمان سے ایک نُور اُس کے گِرداگِرد آ چمکا۔ اور وہ زمِین پر گِر پڑا اور یہ آواز سُنی کہ اَے ساؤُل اَے ساؤُؔل! تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟ اُس نے پُوچھا اَے خُداوند! تُو کَون ہے؟ اُس نے کہا مَیں یِسُوعؔ ہُوں جِسے تُو ستاتا ہے۔

رسُولوں کے اعمال ۹ باب

مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے۔

ستِفُنس کی سنگساری اور ساؤُؔل اُس کے قتل پر رضائیت

اُسی دِن اُس کلِیسیا پر جو یروشلِیم میں تھی بڑا ظُلم برپا ہُؤا اور رسُولوں کے سِوا سب لوگ یہُودِیہ اور سامریہ کی اطراف میں پراگندہ ہو گئے۔ اور دِین دار لوگ ستِفَنُس کو دفن کرنے کے لِئے لے گئے اور اُس پر بڑا ماتم کِیا۔ اور ساؤُؔل کلِیسیا کو اِس طرح تباہ کرتا رہا کہ گھر گھر گُھس کر اور مَردوں اور عَورتوں کو گھسِیٹ کر قَید کراتا تھا۔

ساؤل، مسیح کی کلیسیا کا ستانے والا۔

جب مذہبی شدت پسندوں نے سٹیفن کو سنگسار کرنے لگے، اس وقت گواہوں نے اپنے کپڑے ساؤُؔل نام ایک جوان کے پاؤں کے پاس رکھ دِئے۔
اور ساؤُؔل اُس کے قتل پر راضی تھا۔

سینٹ سٹیفن گیٹ جولان کی بلندیاں اور پولس رسول کا راسته

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

ساؤل کاخُداوند یِسُوعؔ سے سامنا اور اُسکی تبديلی